3 اپریل 2015 - 17:24
یرموک کے سلسلے میں اقوام متحدہ سے شام کی درخواست

شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ دمشق کے مضافات میں واقع فلسطیسی پناہ گزیں کیمپ یرموک سے دہشت گردوں کو نکالنے کے لئے ان کے حامیوں پر دباؤ ڈالے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام علیحدہ علیحدہ خط ارسال کیا ہے جس میں شام میں فلسطینی پناہ گزیں کیمپ یرموک سے دہشت گردوں کو نکالنے کے لئے سعودی عرب، قطر اور اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ داعش دہشت گرد، کہ جنہوں نے ابھی حال ہی میں یرموک کیمپ کے بعض حصوں پر قبضہ جمالیا ہے، اس کیمپ تک انسانی امداد پہنچنے کی روک تھام کر رہے ہیں۔ یرموک پر داعش دہشت گرد گروہ کےحملے کی، تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پی ایل او نے اس بیان میں اعلان کیا ہے کہ داعش کے حملے کا مقصد، اس کیمپ کو ایک میدان جنگ میں تبدیل کرنا ہے اور اس کی قیمت، فلسطینی عوام کو چکانی پڑے گی۔

.......

/169